• news

فرانس: سابق وزیر اعظم، صدارتی امیدوار پر شہری نے آٹا پھینک دیا

پیرس (نیٹ نیوز) فرانسیسی صدارتی امیدوار مینیول والزپر ایک کیفے کے باہر شہری نے آ ٹا پھینک دیا، سکیورٹی حکام نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ فرانس کے سابق وزیر اعظم اور صدارتی امیدوار سٹراس برگ میں مہم کے دوران ایک کیفے پہنچے۔ اندر دا خل ہونے کیلئے دروازے کی جانب بڑھ رہے تھے کہ ان پر ایک مخالف شخص نے آٹا پھینکا اور بھاگ نکلا۔ سابق وزیر اعظم کے ساتھ موجود حکام اس کے پیچھے دوڑے اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ مذکورہ شخص نے پارلیمانی طریقہ کار پر احتجاج کیلئے سابق وزیر اعظم پر آٹے سے حملہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن