• news

پرویز خٹک اور تحریک انصاف والے آئندہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے: امیر مقام

سوات (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور تحریک انصاف والے آئندہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے، لالٹین کا دور گیا، اب بجلی آگئی ہے، پیپلزپارٹی بے نظیر کے ساتھ دفن ہو گئی، اب خیبر پی کیمیں مسلم لیگ (ن) ہو گی، سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی، وزیراعلیٰ پرویز خٹک 70نشستیں جیتنے کا خواب دیکھ سکتے ہیں مگر تحریک انصاف والے آئندہ کونسلر بھی نہیں بن سکیں گے۔ پرویز خٹک نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے، تحریک انصاف کے اپنے وزراء کی تلاشی سرکاری حکام لے رہے ہیں جس میں وہ مجرم اور چور ثابت ہوچکے اور مزید حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ عمران خان کا کام کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولنا ہے، ہم ثابت کریں گے کہ اس صوبے کے عوام تحریک انصاف کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے۔ نواز شریف جب سوات میں آئین گے تو ان کا اس گرمجوشی سے استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا اے این پی دوبارہ حکومت میں آنے کا خواب نہ دیکھے۔ انہوں نے مردان سے سوات 105کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور استحکام مسلم لیگ ن کا ویژن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن