• news

جس کے کردار میں جھول ہو جج بننے کا اہل نہیں ہوتا: جسٹس سجاد علی شاہ

سکھر+ جیکب آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ بار سکھر سے خطاب کرتے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ججز کی تمام اسامیوں پر میرٹ کے تحت بھرتیاں کی۔ جس کے کردار میں جھول ہو وہ جج بننے کا حق نہیں رکھتا ، بار کو سوچنا چاہیے کہ کالی بھیڑوں کو مواد کون فراہم کرتا ہے۔ ججز کو ساتھ لیکر نکلتا ہوں کہ وہ دور سے آنے والے سائلین کی مشکلات جان سکیں۔ جیکب آبادسے آن لائن کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ ہائی کورٹ مجھے عزیز ہے اور ایسے ہی سندھ سے مجھے محبت ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں 150 سول ججز کی بھرتیوں سمیت جو بھی عدالتی بھرتیاں ہوئی ہیں وہ میرٹ پر ہوئی ہیں، سندھ میں اب تک 700 سے زائد عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن