• news

سکھر: لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی چیف جسٹس کے روٹ پر احتجاج، بارات میں شامل گاڑی تحویل میں لے لی

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں پولیس نے مینارہ روڈ پر لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بارات میں شامل گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق باراتیوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے قافلے کے راستے میں احتجاج کیا اور قافلہ گزرنے کے دوران سڑک پر آنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے دولہا کے بھائی عدیل کو بھی حراست میں لے لیا۔ چیف جسٹس سکھر بار سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے۔ پولیس نے گاڑی اور دولہا کے بھائی کو تھانہ سیکشن سی منتقل کردیا جس پر باراتیوں نے دولہے کے بھائی کی رہائی کیلئے تھانہ کے باہر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن