• news

کوئٹہ: خسرہ سے 5 بچے جاں بحق، 40 سے زائد متاثر، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) مشکے میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ،خسرہ کی وبا سے 5 بچے جاں بحق اور 40 سے زائد متاثر ہو گئے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، تاحال طبی امدادمی ٹیمیں علاقے میں پہنچ نہیں پائی ہیں۔ آواران کے علاقہ مشکے کندڑی میں خسرہ کی وباء سے اب تک 5بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق ممتاز احمد، بلال جان، چنگیز، محمد عاصم، بی بی شائستہ خسرہ کی وباء سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ علاقے میں طبی امدادی ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ پائیں۔

ای پیپر-دی نیشن