گرین ٹاؤن: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گرین ٹاون کے علاقہ میں مبینہ طور پر 30سالہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ گوجرانوالہ کے رہائشی شہزاد رفیق اور عمران رفیق نے ٹاون شپ، گرین ٹاون میں پرائیویٹ سکول بنا رکھے تھے۔ عمران رفیق نے والدہ کو بتایا تھا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہے گذشتہ روز عمران کی خون سے لت پت نعش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ عمران نے حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے تاہم تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔