• news

دودھ اور فوڈ آئٹمز کیلئے نیلے ڈرموں کا استعمال برداشت نہیں کرینگے: بلال یاسین

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ ڈیری پراڈکٹس کی پیکجنگ اور ہیبلنگ کے لیے نان فوڈ گریڈڈ پراڈکٹس کا استعمال انسانی زندگی و صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ دو دھ اور دیگر ڈیری پراکٹس کے لیے نیلے ڈرموں کا استعمال ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اِن خیالات کااظہار صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا لاہور میں نجی کمپنی کا دورہ رکرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ پرائیویٹ شعبہ کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کام کرنا چاہیے۔ فوڈ پراڈکٹس کی پیکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن