• news

عمران کس کس کو نکالیں گے‘ نوازشریف کے ووٹ توڑنے کی کوشش میں اپنے لوگ گنوا بیٹھے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے ووٹ توڑنے کی کوشش کرتے کرتے عمران خان اپنے لوگ گنوا بیٹھے۔ عمران خان !2018ء تک انتظار کرو جب پورا پاکستان نوازشریف کو ووٹ دے گا۔ تحریک انصاف کی طرف سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کو معطل کئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کس کس کو نکالیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سرکاری شعبہ کے سکولوں میں بچوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، یکم جنوری 2017ء سے بچوں کو ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیساتھ اساتذہ کی تربیت بھی کروائی جائیگی، ہمیں قائد اعظم کے اتحاد ،ایمان اورتنظیم کے اصول پر عمل کرنے کا عہد کرناہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن