• news

اشتعال انگیز تقریر کیس ، الطاف کیخلاف 3چالان منظور ، بہت ڈھونڈا فاروق ستار نہیں ملے: پولیس

کراچی( نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس نے ہائی پروفائل کیا کیس میں ہاتھ کھڑے کر دیئے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف تین مقدمات کا چالان منظور کر لیا گیا۔ 22اگست کی تقریر کیس میں چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں پولیس حکام نے کہا کہ فاروق ستار سمیت دیگر ملزموں کو انہوں نے بہت تلاش کیا مگر کوئی ملزم ہاتھ نہیں آیا کیس میں فاروق ستار ، خواجہ اظہار اور عامر خانی سمیت متحدہ کے کئی رہنما نامزد ہیں، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر فاروق ستار نے بتایا کہ میں تو یہیں موجود ہوں اشتعال انگیز تقریر کیس پر بات نہیں کرنا چاہتا کراچی پولیس چیف نے بھی کہا کہ چالات پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن