• news

بھوکے مرتے لاکھوں لوگوں کے ملک بھارت میں 36 ارب روپے سے باغی مرہٹہ حکمران شیواجی کا بلند ترین مجسمہ بنے گا: مودی نے سنگ بنیاد رکھ دیا

ممبئی (اے ایف پی) دنیا میں غریبوں اور رات کو بھوے سڑکوں پر سونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے بڑے ملک بھارت میں انتہا پسند ہندو سوچ رکھنے والے وزیراعظم نریندر مودی نے مغل حکمرانوں کی بھونڈی نقل کرنا شروع کر دی اور فاقو کا شکار کرنسی نوٹوں کیلئے قطاروں میں روزانہ گھنٹوں ذلیل ہونے والے لاکھوں افراد کو نظر انداز کر دیا۔ مودی نے گزشتہ روز ممبئی سے 3 کلو میٹر دور بحیرہ عرب کے ساحل پر 17 یں صدی کے بدنام سفاک مرہٹہ حکمران چتراپتی شیوا جی کا 192 میٹر بلند مجسمہ بنانے کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ یہ مجسمہ 36 ارب روپے مالیت سے تعمیر ہوگا جس کیلئے مہاراشٹر حکومت نے فوری پیسے جاری کر دئیے۔ یہ مجسمہ نیویارک کے مجسمہ آزادی سے دوگنا بلند ہوگا واضح رہے کہ شیوا جی نے مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کے خلاف بغاوت کئے رکھی اور مغل فوج کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن