• news

سیالکوٹ: لاثانی ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا‘ ٹرین دو گھنٹے کھڑی رہی

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے نیچے اتر گیا۔ ٹرین دو گھنٹے کھڑی رہی۔ بتایا گیا ہے سیالکوٹ سے مسافروں کو لے کر لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کا انجن عملہ کی غفلت کی وجہ سے پٹری سے نیچے اتر گیا اور ریلوے افسران نے کارروائی کی بجائے عملہ کی مدد سے جیک لگا کر اسے دوگھنٹے بعددوبارہ پٹڑی پر چڑھادیا ۔

ای پیپر-دی نیشن