عمران خیالی دنیا سے باہر آئیں‘ وہ پنجاب میں کونسلر بننے کے قابل بھی نہیں: مریم اورنگزیب
لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں+خبر نگار) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان خیالی دنیا سے باہر آ جائیں‘ عمران خان کا تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کرکے بنا جاتا ہے۔ نوازشریف صرف پاکستان کے نہیں بلکہ اس خطے کے لیڈر ہیں۔ عمران خان اپنے ساتھ وزیراعظم نوازشریف کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں۔ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک بن رہا ہے تو وہ اس خطے کی ترقی ہے۔ پاکستان میں توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں تو وہ اس خطے کیلئے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان ہر جگہ سے ناکام ہونے کے بعد لسانیت پر اتر آئے ہیں۔ عمران خان دوسرے صوبوں میں پنجاب کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں‘ عمران خان پنجاب میں کونسلر بننے کے قابل بھی نہیں ہیں‘ راہداری منصوبے سے کسی ایک صوبے کو نہیں پورے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔ آئی این پی کے مطابق صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا پےپلزپارٹی تحر ےک انصاف نہ بنے ‘دھر نوں اور احتجاج سے کچھ نہےں ملے گا ‘عمران خان ساری عمر وزےر اعظم بننے کے خواب ہی دےکھتے رہےں گے انکا ےہ خواب کبھی پورا نہےں ہوگا۔ عمران خان اور تحر ےک انصاف نے دھر نوں اور احتجاجی تحر ےکےوں سے اپنا بےڑہ غرق کر لےا ہے اس لےے اب پےپلزرٹی کو تحر ےک انصاف کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے آئندہ عام انتخابات کی تےاری کر نی چاہےے پھر فےصلہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کر ےں گے کہ وہ کس کو اقتدار دےنا چاہتے ہےں ۔ این این آئی کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تحریک انصاف کی بطور جماعت بد قسمتی ہے عمران خان اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سیکھنے کی بجائے نئی غلطیاںکرنے پر تلے ہوئے ہیں، مقبولیت کے دعوے کرنے والی پی ٹی آئی کوبلدیاتی انتخابات میں پینل مکمل کرنے کیلئے امیدوار بھی میسر نہیں تھے ،ستائیس دسمبر آئے گی اور گزر بھی جائے گی ہمیں اس کا کوئی خوف نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چودھری نے کہا عمران خان نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی وہ یہ نہ سمجھیں ہماری جماعت میں تفریق ڈال دیں گے ،عمران صوبائی حکومت کی مشینری کا استعمال کرنے کے باوجود کامیاب جلسہ نہیں کرسکے۔ این این آئی کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے پی ٹی آئی بتائے پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ کیا مک مکا کیا ہواہے ؟چار برسوں میں پیپلزپارٹی صرف ایک مرتبہ ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی وہ بھی جب جمہوریت الٹانے والی تمام قوتیں اکٹھی ہو گئی تھیں،یہی جمہوری رویے ہیں اور ایک جمہوری جماعت کو ایسا ہی رویہ اپنا نا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہماری جانب سے سابق صدر آصف زرداری کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہنے پر تحریک انصاف بےجا تنقید کر رہی ہے اور ایک نان ایشو کو ایشو بنا رہی ہے۔ کیا ہم نے تحریک انصاف کے استعفوں کو نامنظور کر کے اور انہیں ایوان میں متعدد بار واپس آنے پرخوش آمدید نہیں کہا؟۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کر تی رہی ہے اور کر رہی ہے ا سی لئے ہی ان کے سربراہ واپس آئے ہیں تو ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں، سیاست میں باہمی رواداری کی روایات قائم رہنی چاہئیں۔ صباح نیوز+ این این آ ئی کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے 27 دسمبر آنے دیں اور پیپلز پارٹی کے ارشادات عالیہ سننے دیں اس کے بعد ہم اپنی گزارشات پیش کردیں گے خوشی ہے کہ آصف علی زرداری واپس آئے ہم چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان میں رہیں۔ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا عیسائی برادری نے پاکستان بنانے میں حصہ ڈالا اس کی سالمیت میں حصہ ڈالا۔ جو لوگ سجی ہوئی ٹرین کو دیکھنے آئے ان کی آنکھوں میں جو چمک دیکھی، ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ دیکھی اس سے پیسے پورے ہو گئے بلکہ اس سے بھی بڑی بات ہوئی ان کی خوشی دیکھ کر ہماری خوشی دوبالا ہو گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا سی پیک دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن چکا ہے۔ پاکستان کے دوست اس سے خوش اور دشمن پریشان ہیں۔ عمران خان کو سی پیک پر صوبائیت کی چھاپ لگانے سے گریز کرنا چاہئے۔ سی پیک قومی منصوبہ ہے اور سب صوبے اس میں شریک ہیں۔ عمران خان پہلے کنٹینر پر چڑھ کر سی پیک کو قوم سے فراڈ قرار دے کر انکار کرتے تھے۔ اب اپنی غلطی کو وفاقی حکومت پر تھوپنا چاہتے ہیں۔
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ خاںنے کہا ہے بلدیاتی اداروںکے سربراہی انتخابات کے بعدانہیںفعال کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں۔آئینی ترامیم،صحت تعلیم کی اتھارٹیزکا قیام اور دیگر انتظامی اقدامات مکمل ہونے کے بعدآئندہ30دن تک بلدیاتی ادارے فعال ہوجائیںگے۔ قائم ہونے والی اتھارٹیز میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمینزکی سربراہی میں بنیںگی۔2018ءکے عام انتخابات میںضلع اورشہرکی تمام نشستوںپر مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔مستعفی رکن قومی اسمبلی میاںمحمد فاروق نے بیٹے کو مشیر بنوانے کے لئے سودے بازی کی ہے ان کے بیٹے کو چیئرمین ضلع کونسل کا پہلے ٹکٹ دیاگیا لیکن نمبرآف گیم پورے نہ ہونے کی وجہ سے ہاﺅس اوپن کرنے کی پیشکش کی گئی جسے قبول نہ کرنے کی وجہ سے چوہدری زاہد نذیرکو ٹکٹ جاری کیاگیا۔ ہمارے گروپ کو تحریک انصاف کے ظاہری طور پر صرف4 ووٹ ملے15ووٹ ہمارے گروپ کو نہیںملے جوچار ووٹ ہمارے گروپ کوملے وہ ووٹرز ہمارے ساتھ بیٹھے رہے ۔ایک گروپ کی طرف سے ہم پرجھوٹے الزامات عائد کئے گئے اللہ تعالیٰ نے ثابت کیا الزامات جھوٹے اوربے بنیادتھے۔ اللہ تعالیٰ نے شہرپر قبضہ نہیں ہونے دیا۔ وہ اپنے ڈیرے پربانی پاکستان محمد علی جناح اوروزیراعظم میاںنوازشریف کی سالگرہ کاکیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک، ممبرپنجاب اسمبلی محمد نوازملک ، رکن قومی اسمبلی میاںعبدالمنان، ڈپٹی میئرمحمد امین بٹ، تاجررہنما محمد اسلم بھلی، سٹی کونسلوںکے چیئرمینز اور مسلم لیگ ن کے بعض اہم رہنما بھی موجود تھے۔ وزیرقانون نے کہا ہمارے ساتھ سازشیںکی گئیںاورپھر12دن تک ہاﺅس اوپن کرنے کی دہائی دے کرکبھی دل کے دورے اورکبھی خودکشی کی دھمکیاںدی گئیںلیکن ہم نے ہاﺅس اوپن ہونے پر بھی اعتراض نہیںکیا ۔شکست کوتسلیم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کسی کوہی ہمت دیتے ہیںسب کو نہیں۔کرپشن فری ڈویلپمنٹ کے نعر ے پر ووٹ حاصل کئے پارٹی ٹکٹ برقراررہتاتوطے شدہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ ووٹ ملتے۔ شہر اور ضلع میں کرپشن فری ڈویلپمنٹ ہوگی ڈسٹرکٹ بار، تاجروںاوردیگر طبقات کوتعمیرو ترقی کے منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے شامل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا شہر میں مسلم لیگ ن کاکوئی گروپ نہیں ایک فرد نے ورکرز میئر گروپ بنایا اور پھرشیرکے کان اور دم کاٹنے کے نعرے لگاتے رہے۔
رانا ثنا اللہ