• news

گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

کراچی(آن لائن) گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی خرابی صحت کی وجہ سے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی بدستور علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ یوم قائد کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری نہیں دے سکے۔گورنر ہاو¿س کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو معالجین نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹروں نے دوبارہ چیسٹ انفیکشن ہوجانے کے خدشہ کے پیش نظر گورنر سندھ کو مزارِ قائد جانے سے منع کیا، جس کی وجہ سے وہ مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکے۔
گورنر سندھ

ای پیپر-دی نیشن