• news

عبدالستار ایدھی نوبل انعام کے حقیقی حق دار تھے: بھارتی اخبار

نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستانی سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام نہ ملنے پر بھارت میں بھی رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی انگریزی اخبار میں چھپنے والے ایک کالم کے مطابق عبدالستار ایدھی نوبل کے حقیقی حق دار تھے۔ دی مین ہو مسڈ دی نوبل کے نام سے چھپنے والے اس کالم میں کہا گیا عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں میں لاکھوں افراد شامل ہیں۔ کالم میں مزید کہا گیا ہے کہ تعجب ہے کہ مدر ٹریسا اور ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام سے نوازنے والی نوبل ایوارڈ کمیٹی کی نظر سے ایدھی کیوں اوجھل رہے؟
ایدھی

ای پیپر-دی نیشن