• news

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے نیٹوکا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کرلیا

واشنگٹن (اے پی پی) پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے طب کے شعبے میں نیٹوکا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر چوٹانی کو یہ ایوارڈ نیٹو کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کی طرف سے غیر معمولی کارکردگی پر دیا گیا ۔ ڈاکٹر چوٹانی نے حیاتیاتی مادوں کے خلاف اقدامات کے ضمن میں طبی ریسرچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہیں نیٹو کی طرف سے سب سے شاندار ریسرچ ٹاسک گروپ کا ممبر بنایا گیا ہے اور ان کےلئے اس شعبہ میں اعلیٰ ترین ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایوارڈ

ای پیپر-دی نیشن