• news

بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 35 افراد زخمی، 7 کی حالت تشویشناک

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مندر میں بھگدڑ مچ جانے سے35افراد زخمی ہوگئے جن میں 7 کی حالت تشویشنا ک ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے کیرالہ میں واقع مندر میں اس وقت بھگڈر مچ گئی جب مندر میں تقریب جاری تھی۔ بھگڈر کے نتیجے میں 35 افراد زخمی شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونیوالوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ پرزخمی افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 7افراد کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کا علا ج معالجہ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن