بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں دوران قید مرنے والے بھارسی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلبیر کور اب حکمران جماعت بی جے پی کا حصہ بن گئی ہیں۔ سربجیت سنگھ کو پاکستان میں بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔