فلپائن کو ’ناک ٹین‘ سمندری طوفان سے خطرہ ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت
منیلا (بی بی سی) فلپائن کے ہزاروں باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے شمالی ساحل سے ٹکرانے والے طوفان کے پیش نظر اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ امریکی جوائنٹ ٹائفون سینٹر نے کہا ہے کہ ناک ٹین نامی سمندری طوفان کرسمس کے دن بیکال کے علاقے سے ٹکرانے والا ہے جس میں ہوا کی رفتار ڈھائی سو کلومیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔