• news

مسلم لیگ (ن) احتساب اور انصاف کی بات کرنے والوں کی دشمن ہے: اعتزاز احسن

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہمسلم لیگ (ن) احتساب اور انصاف کی بات کر نیوالوں کی دشمن ہے، پانامہ حکمرانوں کے اقتدار کیلئے پھندا بن چکا ہے، نواز شریف اور انکے خاندان کا احتساب لازم ہوگا، 27 دسمبر کے بعد لیگی حکومت کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائیگی، پیپلز پارٹی کی جیلوں میں جانے سے خوفزدہ نہیں ہوتی مگر شریف برادران معاہدہ کرکے بھاگ جاتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پانامہ لیکس کے معاملے پر اب تک قوم اور پارلیمنٹ میں جتنے جھوٹ بول چکی ہے وہ بھی ریکارڈ ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہر گزرتے دن کیساتھ پانامہ کا کیس حکمرانوں کے اقتدار اور ان کیلئے پھندا بن چکا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن