• news

حکمران جماعتوں کے پاس منشور ہے نہ وعدوں کی پاسداری : سردار ممتاز بھٹو

میرپور بھٹو(نمائندہ نوائے وقت) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو سے ان کے گائوں میرپور بھٹو میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کا منشور صرف سندھ کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے ہے جس کی بنیاد 1940ء کی قرارداد پاکستان میں ہے جبکہ آج کل کی جماعتوں بالخصوص حکمران پارٹیوں کے پاس نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی وعدوں اور پابندیوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔ سندھ میں تو 8 سالوں سے صوبے کو مکمل طور پر بربادی کی طرف دھکیل دیا گیا اور حکمران صرف زرداریوں کے آگے پیچھے رہنے اور دبئی یاترائوں میں مصروف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن