’’چہروں پر ٹیٹو، کانوں میں وزنی بُندے‘‘ میانمار میں خواتین کو بدصورت بنانے کے اثرات اب بھی موجود
رنگون(نیٹ نیوز) میانمار کے پہاڑی علاقوں میں بسنے والے چن قبائل میں ایک ظالمانہ رسم کے اثرات اب تک موجود ہیں۔ دوسروں کے حملوں سے بچانے کیلئے نوعمر لڑکی کو بدصورت بنایا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے اسکے چہرے پر ٹیٹو باکر اسکے کانوں میں انتہائی وزنی بُندے ڈال دیئے جاتے ہیں۔ ا س طرح یہ خواتین ساری عمر اسی طرح گزار دیتی ہیں۔