انڈے اور پالک یادداشت کیلئے بہتر غذا
لاہور (نیٹ نیوز) اپنی غذا میں پالک اور انڈے کی زردی کے استعمال کو زیادہ کرکے درمیانی عمر میں یادداشت کو اچھا رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ان غذاؤں میں پایا جانے والا جز، لیوٹن چیزوں اور معلومات کو بہتر طریقے سے یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔