• news

چچا، بھتیجا ملکر نواز شریف کیخلاف اکٹھے ہونگے، زرداری نے آنے سے پہلے واپسی کی تاریخ دیدی: طلال چودھری

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2018ءمیں ایک مرتبہ پھر نوازشریف وزیراعظم ہوں گے اور وہ نوازشریف جس کے مینڈیٹ کو پہلے عدالت نے کلین چٹ دی، اب اسکی ذات پر لگنے والے الزامات کو کلین چٹ ملے گی اور پھر 2018ءمیں عوام سے اس کلین چٹ پر مہر لگے گی اور وہ 2023ءتک ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے۔ وزیر داخلہ سے استعفیٰ مانگنے والے کرپشن چھوڑ کیوں نہیں دیتے، آخرکار چچا بھتیجا اور یہ سارے ملکر نوازشریف کیخلاف اکٹھا ہوں گے، وہ جماعتیں جو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بھی ضلع یا شہر نہیں جیت سکیں، وہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم بننے کی خواہش کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کی جوڑی نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کیا ہوا ہے۔ آصف علی زرداری واپس نہیں آئے، وہ ٹرانزٹ پر ہیں۔ جو کراچی سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھا سکتے وہ وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہیں۔ 2018ءمیں ایک مرتبہ پھر نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
طلال چودھری

ای پیپر-دی نیشن