• news

احسن اقبال سی پیک کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے‘ چاروں وزراءاعلیٰ اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار بھی مدعو

اسلام آباد/ بیجنگ / کوئٹہ(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے ہونیوالے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے چھٹے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اہم عہدیداروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جے سی سی کے اجلاس مےں کوئٹہ کے لائٹ ٹرےن سسٹم جو کہ کچلاک تا سپےزنڈ کے درمےان ٹرانزٹ ٹرےن چلانے کا منصوبہ ہے کے علاوہ کوئٹہ کے شہرےوں کےلئے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے کو سی پےک کا حصہ بنانے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ وزےراعلیٰ بلوچستان سی پےک مےں شامل گوادر کی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد اور پےشرفت مےں اضافے سے متعلق امور اٹھائےں گے ان منصوبوں مےں گوادر کی ترقی کے ماسٹر پلان کی تےاری ، گوادر مےں پےنے کے پانی کی فراہمی کےلئے ڈی سےلےنےشن پلانٹ کی تنصےب، گوادر نےو انٹر نےشنل ائرپورٹ ، گوادر بندرگاہ کو کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرنے کےلئے اےسٹ بے اےکسپرےس وے اور گوادر مےں 300مےگا واٹ پاور پلانٹ کی تعمےر سمےت بعض دےگر اہم منصوبے بھی شامل ہےں۔
سی پیک اجلاس

ای پیپر-دی نیشن