دنیابھر کی سیر کی مگرپاکستان نے سب سے زیادہ متاثرکیا:امریکی خاتون
واشنگٹن(این این آئی) دنیا بھر کا چکر لگانے والی امریکی خاتون نے کہاہے کہ دنیا کے 190 ممالک گھومنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ جن تین ممالک نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا میں پاکستان، اومان اور بھوٹان سرفہرست ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کا تیز ترین سفر کا عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب 27 سالہ امریکی خاتون کیسینڈرا ڈیپکول رواں ماہ 191 ممالک کے سفر کے بعد پاکستان آئی اور چند روز ٹھہر کر واپس چلی گئیں۔پاکستان میں کیسنینڈرا کا قیام کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں رہا تھا جہاں انہوں نے کئی پروگرامز میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے 190 ممالک گھومنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ جن تین ممالک نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ان پاکستان، اومان اور بھوٹان سرفہرست ہیں۔ایک دوسرے انٹرویو میں امریکی خاتون نے کہا کہ انہیں پاکستانی پکوان، گرم جوش افراد اور مجموعی طور پر ملک بہت پسند آیا۔
امریکی خاتون