• news

سی پیک مغربی روٹ پر ٹیکس فری زونز کیلئے اقدامات شروع صنعتی یونٹس کی تفصیلات طلب

پشاور (آن لائن) سی پیک کے مغربی روٹ کیلئے ٹیکس فری زونز کیلئے وزارت تجارت نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پشاور میں صنعتی یونٹوں کو اپ گریڈ کرنے اور انہیں ٹیکسوں کی مد میں رعایت دینے کیلئے تفصیلات طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت خر م دستگیر خان کی جانب سے پشاور میں صنعتی یونٹوں کو صنعتوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی روٹ پر قائم کئے جانیوالے فری زونز کیلئے مختلف مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ خیبر پی کے کے سی پیک کے مغربی روٹس پر ممکنہ طور پر قائم کئے جانے والے فری صنعتی زونز قائم کرنے کی ہدایات تیز کی ہے۔ مغربی روٹ پر ممکنہ طور پر تین صنعتی فری زون قائم کئے جا رہے ہیں جس کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن