• news

فیول ایڈجسٹمنٹ: نومبر بجلی کی قیمت میں 3.60 روپے فی یونٹ کمی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیپرا نے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نومبر کیلئے ریفرنس فیول لاگت 7روپے 30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 8 ارب 90 کروڑ روپے جبکہ جنریشن مکس میں بہتری کی وجہ سے 15 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ دوسری جانب کے الیکڑک کے لیے بجلی کی قیمت میں 60 پیسے فی یونٹ اضافہ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن