نوڈیرو: منظور وسان کے پولیس سکواڈ اور کار میں تصادم، 2 اہلکار زخمی
نوڈیرو (نوائے وقت رپورٹ) نوڈیرو میں رتوڈیرو روڈ پر صوبائی وزیر منظور وسان کے سکواڈ کی پولیس موبائل اور کار میں ٹکر ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکواڈ کی پولیس موبائل گڑھی خدا بخش سے سکھر جا رہی تھی۔