• news

ملکی سلامتی اولین ترجیح، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ناصر جنجوعہ

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، تمام معاملات پر ہر سطح میں ہم آہنگی چل رہی ہے۔ اسلام آباد میں سینئر تجزیہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام معاملات پر مشاورت کی جاتی ہے، تمام معاملات میں ہر سطح پر ہم آہنگی سے چل رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی عملداری میں میڈیا کا اہم کردار ہے، میڈیا ملک کی سلامتی کے بارے میں محتاط اور مثبت کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن