سمیرا ملک کی کامیابی کیخلاف درخواست پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ افسر کی طلبی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے خوشاب کی نومنتخب ضلعی چیئرپرسن سمیرا ملک کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست میں پریذائیڈنگ افسر اور ریٹرننگ افسر کوآج بدھ کو طلب کر لیا۔ درخواست کی مزید سماعت بھی آج ہی جائے گی۔ سمیرا ملک کی کامیابی کے خلاف درخواست امیر حیدر سانگا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کی طرف سے بیرسٹر ابراہیم ستی اور سردار محمد اسلم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ابراہیم ستی نے کمیشن سے کیس کی تیاری کے لئے ایک روز کی مہلت مانگی ان کی یہ درخواست کمیشن نے منظورکرتے ہوئے سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی۔