• news

چھٹی سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کے ایجنڈا پر اتفاق کیلئے پاکستان، چین اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

بیجنگ(آئی این پی) چھٹی سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے پر اتفاق کے لیے چین اور پاکستان کا اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے سینئر افسر شریک ہونگے بعد ازاں 29 دسمبر کو چھٹی سی پیک کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا اجلاس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن شریک ہونگے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بعض مصروفیات کی بناء پر شریک نہیں ہونگے، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کراچی سے پشاور تک پاکستان ریلویز کی مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حمتی شکل دیں گے۔ اجلاس میں چینی وفد کی قیادت وینگ ژاتا چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمشن کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن