• news

نوید مختار کی ملاقات‘ دہشت گردی گردی کے خلاف آئی ایس آئی کا کردار قابل تعریف ہے: صدر ممنون

اسلام آباد( سپیشل رپورٹ ) صدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ایوان صدر میں ممنون حسین سے ملاقات کی۔ صدر ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دے گا۔ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئی ایس آئی کا کردار قابل تعریف ہے اور امید ہے ادارہ آئندہ بھی قوم کی توقعات پر پورا اترے گا۔صدر نے مزید کہا وطن کے دفاع کیلئے انٹیلی جنس ادارے کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن