• news

پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات ہیں زرداری، بلاول سے ڈرنے والی تحریک انصاف پہلے انہیں ہٹائے: نواب وسان

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما نواب علی وسان نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات ہیں، انکو بھی ہٹایا جائے۔ پی ٹی آئی کو آصف زرداری اور بلاول سے ڈر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔ پی ٹی آئی انہیں کیوں نہیں ہٹاتی۔ تحریک انصاف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ڈر ہے۔ پندرہ، بیس دن کا انتظار کریں۔

ای پیپر-دی نیشن