ضلع کوہلو بم دھماکے کی ایف آئی آر صوبائی وزیر چنگیز مری سمیت 3 افراد کیخلاف درج
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ضلع کوہلو میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی ایف آئی آر چار افراد کے خلاف درج کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلومیں گزشتہ روز ثناء کمپلیکس بم دھماکے کی ایف آئی آر ڈاکٹر خالد مری کے چھوٹے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کوہلو پولیس سٹیشن میں صوبائی وزیر نواب چنگیز خان مری سمیت تین نامعلوم افراد کیخلاف درج کرائی ہے۔