کراچی : امجد صابری قتل کیس کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ، سماعت آج ہوگی
کراچی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کا چالان پیش کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔ چالان کے مطابق ملزمان نے امجد صابری کو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا، ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو چار چشم دید گواہان نے شناخت کیا، چالان میں چشم دید گواہان سمیت 27 گواہ شامل ہیں۔پولیس چالان کے مطابق ملزم نے سٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے امجد صابری کے گھر کے قریب مکان لیا۔ دوسری جانب معروف قوال امجد صابری کی اہلیہ نے گاڑی واپسی کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی امجد صابری کے نام نہیں بلکہ میرے نام پر ہے۔ پولیس ضابطے کی کارروائی مکمل کرچکی ہے لہٰذا گاڑی واپس دلوائی جائے۔