مظفر گڑھ: پولیس کی بوسن گینگ کیخلاف کارروائی، ایک اشتہاری قتل، 5 گرفتار
مظفرگڑھ (نامہ نگار) پولیس اور اشتہاری بوسن گینگ کے ارکان کے درمیان فائرنگ کے دوران اشتہاریوں کی فائرنگ کے نتیجے میںایک شخص ہلاک ہوگیا، مرنے والاشخص بھی قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا جبکہ پولیس نے موقع سے 5 اشتہاری کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تین تھانوں کی پولیس نے علاقے کے خطرناک اشتہاریوں مجیدا بوسن اور فیاض بوسن کی گرفتاری کے لیے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو اشتہاریوں نے فائرنگ شروع کردی اس دوران پولیس نے موقع سے 5اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی اوملک اویس احمدنے 5خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس کا بھی اعلان کیا۔