بھارت:ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،4 افراد ہلاک، 50 زخمی
کانپور(آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب رورا ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔