• news

صدر کا مواخذہ، جنوبی کوریا کی حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ گئی

سیئول (این این آئی)جنوبی کوریا کی حکمران سیاسی جماعت سائنوری پارٹی ملکی صدر کے مواخذے کے معاملے پر تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ قدامت پسند سائنوری پارٹی کے 29 ارکانِ پارلیمنٹ نے سیاسی نظام میں اصلاحات متعارف نہ کرانے پر اپنی جماعت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ان ارکان کا خیال ہے کہ اصلاحاتی عمل کو تسلیم کرنے سے انکار پر ملکی صدر کرپشن کے تنازعے میں الجھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن