مسلم لیگ کو قائم ہوئے 110 برس مکمل، یوم تاسیس آج منایا جائیگا
جہانیاں(آن لائن)پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کو قائم ہوئے ایک سو دس برس ہو گئے۔ 110واںیوم تاسیس آج جمعہ کو ملک بھر میں منایا جائے گا اس سلسلے میں مسلم لیگ فنکشنل ،مسلم لیگ ق ، اور مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ انگریز تسلط کے خاتمے کے بعد آل انڈیا نیشنل کانگریس قائم کی گئی جس کا مقصد مسلمانان ہند کو غلام بنانا تھا، مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی ۔آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام30دسمبر1906ء وجود میں آیاجس کے ابتدائی قائدین میںنواب وقار الملک،نواب محسن الملک،نواب سلیم اللہ خان،مولانا محمد علی جوہر،مولانا ظفر علی خان اور دیگر شامل تھے۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ پاکستان میں بھی قائم رہی لیکن اس وقت پاکستان میں مسلم لیگ گروپوں میں بٹی ہوئی ہے اس وقت مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے گروپ بنے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے قائد پیر آف پگاڑا ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری شجاعت حسین کے ہاتھوں میں ہے ۔پاکستانی قوم قائد اعظمؒ کی اصل وارث مسلم لیگ ن کو ہی سمجھتی ہے جس کی قیادت میاں نواز شریف کے ہاتھوں میں ہے۔