شوکت خانم ہسپتال کیلئے اراضی نوازشریف نے دی، مشینری ڈیوٹی فری کرائی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے۔ عمران خان اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش نہ ہوں، جمعرات کو پی ٹی آئی چیرمین عمران کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب وزیراعلی تھے تو عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کے لیے زمین دی ،نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا جب کے اتفاق ہسپتال کی ساری مشینری پر ڈیوٹی دی انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی والدہ ایک اچھی خاتون تھیں جن کے نام پر ہسپتال کا نام رکھا تھا ان کے ساتھ زیادہ وقت گزار لیتے تو آج بہتر انسان ہوتے، شوکت خانم ہسپتال پاکستان کے لیے فخر پاکستانیوں کا ہسپتال ہے اور میاں نواز شریف کا تحفہ ہے۔