انور ظہیر جمالی آج سبکدوش‘ نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکل حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آج (جمعہ کو) اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکل ہفتے کواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے سٹاف اور افسران سے خطاب کرینگے۔ ملک کے 25ویں نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی صدر مملکت ممنون حسین ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔