چاندنظر نہیں آیا یکم ربیع الثانی کل ہو گی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الثانی 1438ھ کل بروز ہفتہ 31 دسمبر کو ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی جبکہ چاند نظر آنے کے سلسلے میں ملک بھر سے شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔