پاکستان فٹبال فیڈریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت، فیصلہ محفوظ
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن میں بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کیخلاف دائردرخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔گزشتہ روز جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے جسٹس ریٹائرڈ اسد منیر کو فٹبال فیڈریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔