گائیکی کے بعد اداکاری نیا تجربہ ثابت ہوا:رابی پیر زادہ
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ گائیکی کے بعد اداکاری نیا تجربہ ثابت ہوا، فلم شو ر شرابہ میں ایک نئی رابی پیرزادہ ہوگی جس نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی بھرپور کوشش کی ، اچھی و بری پرفارمنس کا فیصلہ شائقین فلم کریں گے۔پروڈیوسر سہیل خان نے میرے اندر چھپی ہوئی اداکارہ کو تلاش کیا ہے۔ بچپن میں پائلٹ بننے کا شوق تھا لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی،میں اپنے ملبوسات کی ڈیزائننگ خود کرتی ہوں اور اپنے ڈیزائن کئے ہوئے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتی ہوں۔ بنیادی طور پر میں گلوکارہ ہوں مگر میں نے مختلف ٹی وی چینلز پر مقبول شوز کی میزبانی بھی کی ،اداکاری کا شوق ہے مگر اس کا جنون نہیں۔ا ملکی اور غیر ملکی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں۔