• news

فوڈ اتھارٹی کے جہلم، ساہیوال، کبیر والہ میں 3 فیکٹریوں پر چھاپے 2 سیل

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جہلم،ساہیوال اور کبیروالہ میں ملک پروڈکٹ بنانے والی تین فیکٹریوں پر چھاپے مارے،سویڈش ڈیری اور آدم فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔نیسلے کی9پراڈکٹ کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ قبل ازیںلاہور،گوجرانولہ،فیصل آباد اور ملتان میں ناقص انتظامات پر 23ہوٹلوں اور بیکریوں وغیرہ کو جرمانے جبکہ49کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ گولڈن ریسٹورنٹ دال روٹی ریسٹورنٹ، چنیوٹ پکوان سنٹر لاہور بروسٹ الفرید ہوٹل اینڈ نان شاپ آئس فروٹ اور ڈرائی فروٹ کو جرمانہ عائد کیا بلال گنج میں کالا شیر فروش کو سربمہر کر دیا۔ فاروق انڈسٹریل سٹیٹ میں الشفاءفوڈز مکی فوڈز الغنی انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پاپئر ہا¶س واپڈا ٹاﺅن میں او ایسز ڈرٹکنگ واٹر ٹاﺅن شپ میں دیگی فوڈ پوائنٹ الحمد نہاری اینڈ فش کارنر وحدت روڈ خواجہ آرکیڈ میں واقع فریش جوس کو جرمانے جبکہ مانڈا ہا¶س میں واقع قاسم سموسہ رول کو سربمہر کر دیا شاہدرہ چوک میں شاہی سویٹس اینڈ بکیرز، شاہی سویٹس داروغہ والہ چوک میں لیاقت مرغ چنے اینڈ ہوٹل صدیق چسکار ریسٹورنٹ کو جرمانے جبکہ امیر روڈ بانکا چوک میں واقع سلطان باہو ملک شاپ کو ناقص صفائی پر 15دن کیلئے سربمہر کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن