• news

آسٹریلیاکیخلاف ون ڈے سیریز 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان محمد عرفان کی واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 13 جنوری سے پرتھ میں ہوگا۔ کامران اکمل کے علاوہ سلیکشن کمیٹی نے بی پی ایل میں 20 وکٹیں لینے والے جنید خان کو بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔اسد شفیق،عمر اکمل، محمد عرفان ، شرجیل خان، بابراعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز،محمد عامر،وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور اظہر علی (کپتان)۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سکواڈ کا فیصلہ ٹیم ویسٹ انڈیزکیخلاف ون ڈے میچزورڈومیسٹک میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن