باسط علی کا پی سی بی کیساتھ کام کرنے سے انکار، دونوں عہدوں سے مستعفی
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے استعفیٰ د دیا۔ سابق کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ جڑنے کے بعد باسط علی نے معافی تو مانگ لی لیکن پی سی بی کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوںنے اعلان میں کہا کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو رہا ہوں۔