ٹرمپ نے پہلے صدارتی خطاب کے لئے تیاریاں شروع کردیں
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے تاریخی صدارتی خطاب کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے بتایا اولین خطاب کے لئے ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے صلاح و مشورہ شروع کردیا ہے۔ یہ خطاب وہ 20جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کریں گے ۔ امریکی معاشرے میں پہلے صدارتی خطاب اور اسی طرح سالانہ خطاب کو بھی انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔