• news

امریکہ میں قدیم یہودیوں کا اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیرمقدم

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں مقیم قدیم یہودیوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی طرف سے اسرائیل کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی بستیاں بسانے پر قرارداد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ قدیم یہودیوں نے وائٹ ہاﺅس کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطین میں بسائی گئی غیر قانونی بستیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر قرارداد کے حق میں ریلی بھی نکالی۔

ای پیپر-دی نیشن