وزیر اعظم کی ہدایت پر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے: امجد ملک
جدہ(امیر محمد خان سے)وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خاص ہدایات ہیں کہ سمندر پاکستانیو ں کے مسائل فوری حل کئے جایں۔یہ بات اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے ڈائریکڑر جنرل بریسڑر امجد ملک نے جدہ میں پاکستانیوں سے اپنے خطاب میں کہیانہوں نے کہا کی وزیر اعظم کی خصوصی ہدائت پر میں اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریڑری یہاں آئے ہیں پاکستانیوں نے او پی ایف کے متعلق بے شمار شکائتوں سے آگاہ کیا کمیونٹی کے یر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد عہاں موجود تھی۔انہون نے بتایا کہ کسی تارکین وطن کے انتقال کی صورت میں جب جنازہ پاکستان جاتا ہے تو اسے گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری او پی ایف کی بشرطیکہ قونصلیٹ یا سفارت خانہ بروقت پاکستان میں تفصیلات سے آگاہ کرے۔اس شکائت کے نتیجے میں کہ تارکین وطن کی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ڈایریکڑر او پی ایف نے کہا کہ اس پر قابو پانے کی کوششش کررہے ہیں انہون نے کہا کہ اوپی ایف کءہاو¿سنگ اسکیمون پر ہم نے جرنیٹر لگائے وہاں صرف تار رہ گئے جبکہ جر نیٹر ز چور لے گئے۔ تقریب سے قونصل جنرل شہر یار اکبر خان نے بھی خطاب کیا۔امجد ملک نے کہا کہ تارکین وطن اپنے مسائل ہمہں تحریری طور پر بھیجیں انہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔